مشرف کے انکشاف نے پاکستان کو شرمندہ کردیا: دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے 2006 کی سوانح حیات میں حساس جوہری مواد کی ترسیل کے حوالے سے کیا جانے والا انکشاف ملک کو شرمندہ کرنے کا سبب بنا۔
جمعہ (11 اگست) کے روز سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے اجلاس میں دفتر خارجہ کے عہدے دار نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جنرل (ر) مشرف نے اپنی کتاب میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے حساس جوہری مواد شمالی کوریا کو فراہم کیا۔
ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ اس انکشاف نے دفتر خارجہ کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے اور یہ مؤقف دہرانے پر مجبور کیا کہ پاکستان جوہری پھیلاؤ کے سخت خلاف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خارجہ سفارت کاروں نے بھی اس بیان پر غیر یقینی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …