تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

(میڈیا پاکستان): تحریک انصاف نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ 10 رکنی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین عمران خان ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ، چودھری سرور سمیت چاروں ریجنل صدور بھی اس بورڈ میں شامل ہیں۔
تحریک انصاف نے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد عام انتخابات کی باقاعدہ تیاری شروع کر دی ہے۔ پارٹی کی جانب سے عام انتخابات کیلئے سب سے پہلے لاہور سمیت پنجاب بھر کے اُمیدواروں کو ٹکٹیں جاری کی جائیں گی۔ صوبائی پارلیمانی بورڈ اُمیدواروں کے انٹرویو کر کے ٹکٹیں دینے کا فیصلہ کرے گا۔ تحریک انصاف نے پنجاب بھر کے اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …