وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی کے لیے روانہ

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مزار قائد پرحاضری دیں گے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، وزیرداخلہ احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جہاں وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔
وزیراعظم گورنرہاؤس کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جب کہ دورہ کے دوران وزیراعظم امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بطوروزیراعظم کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

وگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری ارسال کردی، حتمی …