میاں نوازشریف کے استقبالیہ بینرز خراب کرنے کا معاملہ

(میڈیا پاکستان) میاں نوازشریف کے استقبالیہ بینرزخراب کرنے کامعاملہ، سینئررہنمانون لیگ سیدتوصیف شاہ نے ضلعی انتظامیہ اورپولیس سےشرپسندوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ کردیا۔
ذرائع کے ماطابق مسلم لیگ نواز لاہور کے چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ نےکہاکہ ملک میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو حالات خراب کرنے ور انتشار پھیلانے کے لیے اس قسم کی حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا،انہوں نےکہاکہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے انتشارپھیلانے والوں کوپکڑکرکارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

وگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری ارسال کردی، حتمی …