ایف آئی اے ان ایکشن،اپٹک گلاس اینڈہیلتھ مارٹ گارڈن ٹاون پر چھاپہ

(میڈیا پاکستان ) ایف آئی اے نے آپٹک کلاس اینڈ ہیلتھ مارٹ گارڈن ٹاون میں چھاپہ مار کر بجلی چوری پکڑ لی، صارف ڈاکٹر ندیم اشرف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر خرم یوسف کی سربراہی میں ٹیم نے برکت مارکیٹ گارڈن ٹاون میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں آپٹک کلاس اینڈ ہیلتھ مارٹ میں بجلی چوری پکڑی گئی،ایف آئی اے حکام کے مطابق تھری فیز میٹر کے فیز ڈیڈ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی جس کی وجہ سے کنکشن منقطع کر دیا گیا، بجلی چوری میں ملوث ڈاکٹر ندیم اشرف کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

وگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری ارسال کردی، حتمی …