نواز شریف کیلئے لاہور میں کہیں سٹیج اور کہیں استقبالیہ کیمپ قائم

(میڈیا پاکستان ): سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی لاہور آمد کے پیش نظر کہیں سٹیج اور کہیں استقبالیہ کیمپ قائم، شاہدرہ، آزادی فلائی اوور اور داتا دربار کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک مسائل سے نمٹنے کے لئے شاہدرہ کی جانب سے آنے والی ٹریفک کو آزادی فلائی اوور سے لاری اڈا کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ لوئر مال اور کچہری چوک سے آنے والی ٹریفک کو سگیاں کی جانب موڑ دیا گیا، ایس پی سٹی آصف صدیق کا سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیگی کارکنوں کی جانب سے سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر سٹیج تیار کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہے۔
ایس پی آصف صدیق کا کہنا تھا کہ شاہدرہ، آزادی فلائی اوور، داتا دربار اور پیر مکی میں ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …