ایل ڈی اے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف ان ایکشن

(میڈیا پاکستان) ایل ڈی اے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف کارروائی ،ایل ڈی اے سٹی میں تین پلاٹوں کی بغیر نقشہ تعمیر دیوار مسمار کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے،ایل ڈی اے سٹی میں تین پلاٹوں کی دیواروں کو بھاری مشینرکے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔
حکام کےمطابق مالکان نے بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کر رہے تھےاور نقشہ منظوری کےنوٹسسز بھی بھیجے گئے تھے جن کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، آپریشن کےدوران مزاحمت سے نمٹنے کےلئے انفورسمنٹ کا عملہ اور پولیس کی نفری بھی موجود تھی،آپریشن کی سربراہی دپٹی ڈائریکٹر شفقت اور انفورسمنت انسپیکٹر غفور نیازی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …