لاہور/ گجرات (میڈیا پاکستان )سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی کے حوالے سے سیکیورٹی (Nawaz rally security)انتظامات کو سخت بنایا گیا ہے ، گجرات کو ٹرانسپورٹ کو روک دیا گیا ، دکانیں بند کرا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو سخت بنایا گیا ہے۔
گوجرانوالہ میں پٹرول پمپس کو بند کرا دیا گیا ، ٹرانسپورٹ کو بھی محدود کر دیا گیا ہے ، گجرات میں بھی سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں مینار پاکستان اور اس کے ارگرد سیکیورٹی انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے ، ٹرانسپورٹ کیلئے متبادل راستوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
