نواز شریف کا آصف زرداری سے رابطہ، مثبت جواب نہیں ملا

دبئی (میڈیا پاکستان) سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف نے کشیدگی دور اور حالات معمول پر لانے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکل میں مدد کے لئے درخواست کا آصف زرداری نے ہاں میں جواب نہیں دیا بلکہ نواز شریف سے یوسف رضا گیلانی کو گھر بھیجے جانے پر کھلی معذرت طلب کی ہے۔ جبکہ نواز شریف نے اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اقتدار سے ہٹائے جانے کی غلطی کا اعتراف کیا تھا۔ پیپلزپارٹی کے ایک رہنما کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ایک معروف کاروباری شخصیت کے ذریعہ پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …