فوج ، عدلیہ کیخلاف نااہل شخص ریلی نکال رہا ہے:شیخ رشید

راولپنڈی (میڈیا پاکستان) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید(sheikh rasheed) نے کہا ہے کہ فوج اور عدلیہ کے خلاف نااہل شخص ریلی نکال رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اور عدلیہ کیخلاف نااہل شخص ریلی نکال رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نااہل شخص انصاف کا منہ چڑانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ،13 اگست کو عوامی مسلم لیگ کا جلسہ لیاقت باغ منتقل کر دیا۔
انشااللہ 13 اگست کو لیاقت باغ میں آزادی کا جشن منائیں گے ، چوروں اور کمیشن خوروں کی سیاست کو ہمیشہ کیلیے دفن کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بچوں کی بھرپور نیند انہیں موٹاپے سے بچاتی ہے، تحقیق

میساچیوسٹس: امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لمبی اور بھرپور نیند لینے والے بچوں کےلیے …