ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کوجلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست نمٹا دی

(میڈیا پاکستان) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کی، پرویز مشرف کی طرف سے ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری نے مئوقف اختیار کیا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو 12اگست کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی پر امن جلسے کرنا آئین کے تحت پر شہری کو حق ہے لیکن فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں کیونکہ جلسے کی اجازت مل چکی ہے، جس پر عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …