پنجاب فوڈاتھارٹی کی شاہدرہ میں کارروائی جعلی بوتلوں کی فیکٹری پکڑلی

(میڈیا پاکستان) پنجاب فوڈاتھارٹی نے شاہدرہ کے علاقے سےجعلی بوتلوں کی ایک اورفیکٹری پکڑلی، چھبیس ہزاربوتلیں تلف سامان قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب فو اتھارٹی ویجلنس سیل نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ شاہدرہ جنگل کرول پنڈ میں چھاپہ ماراجہاں مختلف معروف برانڈز کی بوتلیں تیار کی جارہی تھیں،فوڈ اتھارٹی ٹیم نے 26 ہزار جعلی بوتلیں موقع پر تلف کردیں۔
جعلی بوتلوں کی تیاری میں کیمیکل، ٹیکسٹائل کلر اور تیزاب کا استعمال کیا جا رہا تھا۔
فوڈاتھارٹی کی ٹیم نےفیکٹری کاسامان قبضے میں لے لیا،ریکارڈکےذریعے خریداروں کیخلاف بھی تحقیقات شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

وگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری ارسال کردی، حتمی …