عمران خان اور شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد:(میڈیا پاکستان) لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ علم دین غازی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے درخواست دائر کرا دی گئی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، عمران خان اور شیخ رشید سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کے خواتین بارے اسکینڈل سامنے آ چکے ہیں۔ ایک کتاب میں بھی دونوں کے سکینڈل کا ذکر کیا گیا ہے۔
عمران خان اور شیخ رشید بطور ایم این اے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لیے دونوں کو تاحیات نا اہل قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …