شہبازشریف پر ریلی کی حفاظت کی ذمہ داری ڈالنا نامناسب ہے: تہمینہ درانی

لاہور (میڈیا پاکستان): سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی پرشریف فیملی میں پھوٹ پڑگئی، وزیراعلیٰ شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے ٹویٹر پر پیغامات نے اندر ہی اندر سلگھنے والی آگ کی نشان دہی کردی۔
میاں نوازشریف کے جی ٹی روڈ مارچ پر ن لیگ ہی نہیں شریف فیملی میں مختلف آرا کھل کر سامنے آگئی ہیں، ٹویٹر پر اپنے پیغام میں میاں شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے شریف فیملی میں کسی پھوٹ کی تو تردید کی ہے مگر ان پیغامات میں صاف بتا رہے ہیں کہ خاندان کے اندر سب اچھا نہیں۔
تہمینہ درانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شریف فیملی میں کوئی پھوٹ نہیں، ریلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف پر حفاظت کی ذمہ داری ڈالنا ایک بے رحمانہ اور نامناسب مطالبہ ہے۔
اپنے ایک اور پیغام میں تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ اگر وہ میاں نوازشریف کو مشورہ دے سکتی تو وہ انہیں قوم سے خطاب کرنے کو کہتی بجائے اس کے کہ اپنے انتہائی وفادار بھائی کو بطور وزیراعلیٰ ایک انتہائی متضاد اور مشکل صورت حال سے دو چار کیا جاتا۔
اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں تہمینہ درانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی ہی جماعت کی ریلی کی حفاظت اور معاونت جیسی دونوں ذمہ داریاں نبھانا پڑرہی ہیں، بہت کٹھور ہیں وہ جنہوں نے انہیں اس مشکل میں ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …