اوور چارجنگ اطلاع ،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کی کارروائی پیٹرول پمپ سیل،50ہزار جرمانہ

لاہور(عدنان بٹ سے)ڈی سی لاہور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن انور بریال کی کارروائی،گلبرگ میں واقع اور چارجنگ میں ملوث ٹوٹل پمپ انتظامیہ کو 50ہزار روپے جرمانے کے ساتھ پیٹرول پمپ سیل کر دیا گیا،مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی لاہور سمیر سعید احمد کی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن انور بریال نے گزشتہ روز اورچارجنگ کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گلبرگ میں واقع ٹوٹل پیٹرول پمپ انتظامیہ کو 50ہزار روپے ناصرف جرمانہ کیا بلکہ پیٹرول پمپ کو بھی سیل کر دیا ہے،مزیدمعلوم ہوا ہے کہ ٹوٹل پمپ انتظامیہ 1روپیہ 71پیسے پیٹرول سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کر رہے تھے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن انور بریال کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول پمپوں کے سروے کئے جارہے ہیں اور چارجنگ کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

وگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری ارسال کردی، حتمی …