نواز شریف کی سیاسی سرگرمیاں الیکشن کمیشن میں چیلنج

اسلام آباد(میڈیا پاکستان)تحریک انصاف نے(pti petition ) نواز شریف کی سیاسی سرگرمیوں کو چیلنج کر دیا ، الیکشن کمیشن میں ن لیگ کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سیاسی سرگرمیوں کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی ۔
درخواست ڈاکٹر بابر اعوان اور ڈکٹر یاسمین راشد نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے سیکشن 5 کے تحت دائر کی۔
تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کہتے ہیں نااہل شخص کے نام پر پارٹی رجسٹر نہیں ہوسکتی ۔ پولیس اور سرکاری ملازمین نا اہل شخص کے سیاسی جنازے کو کندھا دینے میں مصروف ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے نواز شریف کے نام پر درج جماعت کو کالعدم اور ان کی جانب سے وزارت عظمیٰ اور وفاقی کابینہ کیلئے نامزدگیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …