سابق وزیراعظم کا ”مشن جی ٹی روڈ“ تو شروع ہو گیا مگر چوہدری نثار ایک ایسی جگہ بیٹھ گئے کہ کارکنان بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے،

اسلام آباد (میڈیا پاکستان) سابق وزیراعظم نواز شریف کا اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کا سفر شروع ہو گیا ہے اور اس وقت وہ پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق کیساتھ گاڑی میں سوار ہیں لیکن ایسے میں بہت سے لوگوں کی نظریں چوہدری نثار کو تلاش کر رہی ہیں مگر وہ کہیں نظر نہیں آئے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق چوہدری نثار اس وقت نواز شریف کیساتھ ہی موجود ہیں اور ان کی گاڑی بھی وہ ہی چلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں نواز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی تھی میں جس میں آج شروع ہونے والے سفر سے متعلق معاملات طے پائے تھے جبکہ اسی ملاقات کے دوران ہی یہ بھی طے پایا تھا کہ چوہدری نثار وزیراعظم کی گاڑی چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …