آباد (میڈیا پاکستان)سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کی جانب سے وزارت داخلہ سے درخواست کی گئی تھی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے اور وہ نیب میں ان کیخلاف ریفرنس کھل چکے ہیں لہٰذا سابق وزیراعظم اور ان کے خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالیں جائیں جس پر وزارت داخلہ نے عوامی تحریک کی درخواست خارج کر دی۔
