محکمہ سوشل سکیورٹی کا مالی سال2017-18کا13 ارب 81کروڑ کا بجٹ تجویز

(میڈیا پاکستان) محکمہ سوشل سکیورٹی کامالی سال2017- 18کا13ارب81کروڑ کا بجٹ تجویز، سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کیلئے13 ارب58کروڑ حاصل ہونگے، سرمایہ کاری پر منافع سے20 کروڑ 43لاکھ ملیں گے، ایڈوانس کی واپسی کے29لاکھ اور دیگر ذرائع سے2 کروڑ37لاکھ ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال اخراجات کا تخمینہ12ارب84کروڑ لگایا گیا ہے، طبی شعبہ میں ترقیاتی اخراجات پر76کروڑ خرچ کئے جائینگے، انتظامی شعبہ میں ترقیاتی اخراجات پر58 کروڑ خرچ ہونگے،ہسپتالوں اور ڈسپنسری کےغیرترقیاتی اخراجات پر7ارب15کروڑخرچ ہونگےانتظامی اخراجات کی مد میں1ارب18کروڑخرچ ہونگے،انکم ٹیکس پر60کروڑ اور پینشن ادائیگی پر1ارب36کروڑ خرچ ہونگے، ترقیاتی اورغیر ترقیاتی اخراجات کا کل تخمینہ بجٹ کا93 فیصد لگایا گیا ہے، رواں مالی سال میں7فیصد اضافے کا بجٹ تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …