لاہور (میڈیا پاکستان)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان نے پنجاب ہاﺅ س اسلام آباد خالی کردیا ہے جبکہ خاندان کے افراد خصوصی طیاروں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان نے پنجاب ہاﺅس خالی کردیا ہے ، خاندان کے17افراد2خصوصی طیاروں کے ذریعے اولڈ ائرپورٹ لاہور پہنچے جنہیں بعد ازاں سخت سیکورٹی میں رائیونڈ پہنچا دیا گیا ہے، خاندان کے افراد کے ہمراہ نواز شریف کا ذاتی سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے تاہم خاندان کے کون کون افراد لاہو رپہنچے ہیں اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
