الیکشن کمیشن کا ن لیگ کو نیا صدر منتخب کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگ کو نیا صدر منتخب کرکے آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت نیا صدرمنتخب کرکے آگاہ کیا جائے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کےپارٹی آئین کے تحت بھی صدر کا عہدہ ایک ہفتے سے زائد خالی نہیں رہ سکتا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: نوازشریف کا بدھ کو جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی تھی،تاہم سابق وزیراعظم نوازشریف اب بھی حکمران جماعت کے اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …