پشاور( میڈیا پاکستان) خیبر پی کے کے احتساب کمیشن نے عائشہ گلا لئی کیخلاف بغیر ثبوت تحقیقات سے صاف انکار کردیا۔ ترجمان کے مطابق کمیشن اپنے طور پر کسی کیخلاف ثبوت آنے کی صورت میں تحقیقاتکرے گی ۔ عائشہ گلا لئی پر کرپشن کا الزام لگانے والوں کو ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، ثبوت آنے کی صورت میں کارروائی کریں گے۔اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ عائشہ گلا لئی کے سیکریٹری نے الزام عائد کیا تھا کہ خاتو ن رہنما مختلف ٹھیکوں میں کمیشن لیتی رہی ہیں جس کے بعد مبینہ طور پر احتساب کمیشن نے اس معاملے کا از خود نوٹس لیا تھا لیکن اب احتساب کمیشن نے واضح کردیا ہے کہ عائشہ گلا لئی کے خلاف بغیر ثبوت تحقیقات سے صاف انکار کردیا .
