نواز شریف کی ریلی روکنے کے لیے تحریک انصاف کے رہنما کی درخواست پر اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (میڈیا پاکستان)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی روکنے کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان سعید بسرا نے نواز شریف کی ریلی روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر جسٹس عامر فاروقی نے سماعت کی ۔اس دوران جسٹس عامر فاروقی نے کہا کہ ریلی کا بڑا حصہ پنجاب میں ہو گا جو عدالتی دائرہ اختیار میں نے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لاہور تک نکالی جانے والی ریلی اسلام آباد سے شروع ہو گی۔اس پر جسٹس عامر فاروقی نے کہا کہ ریلی کے شرکا فیض آبادمیں جمع ہو کر لاہور جائیں گے تو عدالت کا دائرہ اختیار کیسے ہو گا ؟۔عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …