لاہور بند روڈ پر ٹرک دھماکے کا مقدمہ درج

لاہور(میڈیا پاکستان)لاہور میں بند روڈ پر ٹرک میں دھاکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل، اقدام قتل، دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ دھماکا رحمت بھٹی کے پارکنگ سٹینڈ میں کھڑے ٹرک میں ہوا، ٹرک میں دھماکا خیز موادبڑی تعداد میں رکھا گیا تھاجس سے گردو نواح کے مکانات اور پارکنگ سٹینڈ بھی منہدم ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جس کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی جو کامونکے کا رہائشی ہے اور دھماکے میں 30 سے 32 افراد زخمی ہوئے،اس کے علاوہ دھماکے سے زمین میں گہرا گڑھا پڑ گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …