اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی بروقت کارروائی ،پنجاب حکومت کا ڈیڑھ کروڑکیش بچا لیا

لاہور(رپورٹ عدنان بٹ )اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی بروقت کارروائی ،پنجاب حکومت کا ڈیڑھ کروڑکیش بچا لیاجبکہ 9کنال کی انتہائی کی قیمتی صوبائی حکومت کی اراضی بھی محفوظ کردی،مزید معلوم ہوا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی نے جعلی رجسٹری پر صوبائی حکومت کا رقبہ منتقل کرتے ہوئے ایل ڈی اے سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا معاوضہ بنوانے میں ملوث جیا موسیٰ کے پٹواری کومعطل کرتے ہوئے ایل ڈی اے کو چیک کیش کروانے سے روکنے کے لئے تحریری لیٹر لکھ دیا ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ تحصیل سٹی کے پٹوار سرکل جیا موسیٰ کے پٹواری محمد الطاف نے ایل ڈی اے کی لینڈ ایکوزیشن کے پٹواری رانا شمس کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے اورنج ٹرین پراجیکٹ کے ذریعے معاوضہ لینے اور پنجاب حکومت کے سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کرنے کے لئے منصوبہ بندی مرتب کی اور صوبائی حکومت کی نو کنال اراضی ہتھیانے کے لئے جعلی رجسٹری تیار کی گئی اور اس کی بنیاد پر فوری طور ٹمبر مارکیٹ ایکٹ سے ملحقہ زمین کا انتقال نمبر 19873درج کرتے ہوئے تصدیق بھی کروا لیا ،پرچہ رجسٹری 1985کی تیار کی گئی اور اس حوالے سے پٹواری لینڈ ایکوزیشن رانا شمس نے ایل ڈی اے میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا معاوضہ چیک بھی تیار کروا لیا جس کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریونیو ریکارڈکی جانچ پڑتال کی تو جعلسازی اور ریکارڈ میں کی جانے والی ردوبدل عیاں ہو گی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی نے روزنامہ پاکستان کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ رجسٹری جعلی تیار کی گئی ہے اور پٹواری جیاموسیٰ الطاف اس میں ملوث ہے قانونگو اور ریونیو افسر کے کردار کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے پٹواری جیاموسیٰ کو فوری معطل کر دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی کی جانب ے بروقت کارروائی کے سبب ناصرف حکومت پنجاب کے سرکاری خزانے سے ڈیڑھ کروڑ روپے کیش کی بچت ہو گی بلکہ 9کنال انتہائی کی قیمتی سرکاری اراضی بھی محفوظ کر لی گئی ہے دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایل ڈی اے لینڈ ایکوزیشن میں تعینات پٹواریوں کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے سینکڑوں فرضی مالکان اور کھاتہ جات کے ذریعے سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے ہڑپ کر چکے ہیں جس کی محکمہ اینٹی کرپشن اور نیب میں تحقیقات لازم ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ پٹواری رانا شمس ایل ڈی اے افسران کا نام استعمال کرتے ہوئے اس طرح کارروائیاں ڈال رہا ہے ،تاہم ایل ڈی اے افسران کا کہنا ہے کہ میرٹ پر تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،فراڈ میں ملوث تمام محرکات کو سامنے لاکر ملوث اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …