لاہور آمد پر طاہر القادری کا شاندار استقبال

لاہور (میڈیا پاکستان)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لاہور پہنچ گئے ، سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال ڈاکٹر حسن محی الدین، حسین محی الدین ،خرم نواز گنڈپوراور دیگر نے کیا،اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے موجود ہے اور ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں ، کارکنوں نے پوسٹر اور بینرزبھی اٹھا رکھے ہیں ،ڈاکٹر طاہر القادری غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے اوسلو سے لاہور پہنچے ہیں،سربراہ عوامی تحریک کی پرواز نے 8 بج کر 30 منٹ پر لینڈ کیا۔طاہر القادری جلسے کی صورت میں ناصر باغ جائیں گے جہاں وہ کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …