مرادسعید کیچڑاچھال کرسیاسی کیریئر داؤ پرنہ لگائیں، ریحام

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر نہ لگائیں۔
تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی جانب سے الزام تراشی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ مراد سعید کے تمام سوالات کے جواب شواہد کے ساتھ دے سکتی ہوں۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر نہ لگائیں کیونکہ سچائی سےاس نوجوان کو صدمہ پہنچے گا۔
خیال رہے کہ مراد سعید نے الزام عائد کیا تھا کہ ریحام خان کی جانب سے قرآن پاک اٹھا کر عمران خان کے خلاف الزام تراشی کردار کشی کی نئی کوشش ہے، وہ بتائیں کہ کس سیاسی رہنما کے ذاتی معاون کی انہیں خدمات حاصل رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …