PESHAWAR, PAKISTAN, JUN 07: Member National Assembly Ayesha Gulalai addressing to media persons during a press conference at Peshawar press club on Wednesday, June 07, 2017. (Fahad Pervez/PPI Images).

عمران خان نے ریحام سے پہلے مجھے شادی کی پیشکش کی: عائشہ گلالئی

اسلام آباد(میڈیا پاکستان) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انھیں میسج پر شادی کی پیشکش کی تھی۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ شادی کی پیشکش کے بعد سے انھیں عمران خان کی جانب سے مسلسل غیراخلاقی میسجز آتے رہے، جس پر ان کے والد صاحب نے بھی نوٹس لیا۔ رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ شادی کی پیشکش ریحام سے شادی سے قبل کی تھی، عمران خان میسجز میں دھمکیاں نہیں بلکہ غلط زبان اور غلط الفاظ کا استعمال کیا کرتے تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائشہ گلالئی کی فیملی پشاور سے اسلام آباد منتقل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …