پنجاب میں دو روز کیلئے تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان

لاہور(میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) پنجاب میں دو روز کیلئے تمام تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔صوبے بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دو دن کے لیے اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں کل کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے پیر اور منگل کو دو دن تک اسکول، کالجز اور جامعات بند رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بدھ کو کھلیں گے۔
حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …