الجزیرہ ٹی وی نے عائشہ گلالئی کی کون سی ویڈیو چلا دی جس پر عمران خان برہم ہو گئے اور ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے الجزیرہ گروپ کے چینل کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی تنازعے پر الجزیرہ گروپ کے چینل اے جے پلس کی جانب سے یکطرفہ موقف پر مبنی ویڈیو رپورٹ نشر کی گئی، اس ویڈیو کے باعث تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ساکھ اور شہرت کونقصان پہنچا ہے۔ تحریک انصاف نے الجزیرہ گروپ کے چینل کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے الجزیرہ کے چینل اے جے پلس کو پیش کش کی گئی ہے کہ اگر ان سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ اس تمام معاملے کی حقیقی تفصیلات فراہم کریں گے اور یہ تفصیلات چینل نشربھی کر سکتا ہے دوسری صورت میں چینل انتظامیہ کو عدالت لے جانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …