مری سے اسلام آباد آمد پرنواز شریف کا پر زور استقبال

نوازشریف مری سے اسلام آباد پہنچے تو راستے بھر میں مسلم لیگ (ن) کے ہزاروں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ کئی مقامات پرسابق وزیراعظم نے بھی گاڑی سے نکل کرکارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ پنجاب ہاؤس میں ان کا وزیر داخلہ احسن اقبال اور سینیٹر آصف کرمانی نے استقبال کیا۔
نواز شریف کل تک پنجاب ہاؤس میں ہی قیام کریں گے اور وہیں سے اتوارکی صبح لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔ لاہور میں شاندار استقبال کے لیے مسلم لیگ (ن) نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔
دوسری جانب مریم نوازنے اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم کے پرتپاک استقبال کی تصویریں شئیر کیں اورکہا کہ جب عوام بولتی ہے تو ایسے مناظر ہوتے ہیں۔ لوگوں کوعلم تھا کہ نوازشریف آئیں گے اوریہاں سے گزریں گے، عوام نواز شریف کو دیکھ کررورہے تھے اوران کی گاڑی کوچوم رہے تھے جس کی میں خود عینی شاہد ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …