کمشنر لاہور محمد عامر جان نے ماحول دوست فیوچر وژن کے تحت بڑے اقدامات اٹھا لئیے

لاہور (اپنے نمائندے سے)

کمشنر لاہور محمد عامر جان نے ماحول دوست فیوچر وژن کے تحت بڑے اقدامات اٹھا لئیے

کمشنر لاہور محمد عامر جان نے عمارات کے ماحولیاتی این او سی ز کو چار لوازمات سے مشروط کردیا۔کمشنر لاہور کے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک۔نئے چیلنجز سے نمٹنے اور واٹر کنزرویشن کیلئے اہم فیصلے کر لیے۔

کمشنر لاہورمحمد عامر جان نے لاہور کیلئے محکمہ ماحولیات کو چار شرائط کا پابند کردیا۔

کمشنر لاہور محمد عامر جان کا کہنا تھا کہ نئی عمارت کا ماحولیاتی این او سی سولر انرجی تنصیب سے مشروط ہوگا۔ماحولیاتی این او سی کیلئے ہر عمارت پانی بچت کیلئے واٹر سائیکلنگ پلانٹ لگائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی این او سی کیلئے پوری عمارت میں صرف سرٹیفائیڈ انرجی ایفیشینٹ آلات لگانا لازمی شرط ہوگی۔لاہور میں بننے والی ہر عمارت کی پارکنگ میں الیکٹرک ویہیکل چارجنگ سٹیشن لگانے کے بغیر این او سی جاری نہیں ہوگا۔

کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ماحولیاتی این او سی کیلئے تمام شرائط کمرشل اور صنعتی عمارات پر لاگو ہونگی،آہندہ عمارات کے ماحولیاتی این او سی کیلئے جاری کردہ احکامات فوری نافذالعمل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …