لگاتار 107 دن تک، 107 مرتبہ میراتھن کے برابر دوڑنے کا نیا ریکارڈ قائم

کوئنز لینڈ: ایک آسٹریلوی خاتون نے 107 روز تک روزانہ 42.16 کلو میٹر دوڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ ارچنا مرے-بارٹلیٹ نے کوئنز لینڈ کے علاقے کیپ یورک میں اگست سے اس معمول کا آغاز کیا اور 3 دسمبر کو 107 دن تک لگاتار میراتھن(خواتین کی) کے برابر فاصلہ طے کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانوی رنر کیٹ جیڈن کے پاس تھا۔ انہوں نے رواں سال کے ابتداء میں 106 دن تک تواتر کے ساتھ دوڑ کا ریکارڈ بنایا تھا۔

ارچنا اپنے اس پروجیکٹ کو ’ٹِپ ٹو ٹو 2022’ یعنی سر سے پیر تک کا نام دیتی ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے شمالی سِرے کیپ یورک سے بھاگنے کا سلسلہ شروع کیا اور اپنی 150 ویں میراتھن دوڑ ریاست وِکٹوریا کے شہر میلبرن کے علاقے پورٹ میلبرن میں مکمل کرنا چاہتی ہیں جو ملک کا سب سے جنوبی یعنی نچلا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …