زمین ڈویلپمنٹس اور بودلہ بلڈرز کے ڈی ایچ اے ملتان میں مشترکہ منصوبے گالف ویو رومینزا کی لانچنگ تقریب

زمین ڈویلپمنٹس اور بودلہ بلڈرز کے ڈی ایچ اے ملتان میں مشترکہ منصوبے گالف ویو رومینزا کی لانچنگ تقریب
ڈی ایچ اے نے ملک کے رئیل اسٹیٹ کو نئی بلندیوں سے روشناس کروایا ہے، خدمت کا سفر جاری رہے گا: برئیگیڈئیر شعیب انور کیانی ،پراجیکٹ ڈائریکٹر‘ ڈی ایچ اے ،ملتان
گالف ویو رومینزا جدید اور عالمی معیار کی بےمثال سہولیات کا مظہر ہو گا، احمد حسین بھٹی ، کنٹری ہیڈ، زمین ڈاٹ کام
شہریوں کو مناسب قیمت پر پُرآسائش اور جدید رہائشی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، پیر صہیب طارق بودلہ، سی ای او، بودلہ بلڈرز
ملتان (میڈیا 92 ) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے تعمیراتی ادارے زمین ڈویلپمنٹس اور بودلہ بلڈرز کے ڈی ایچ اے ملتان میں مشترکہ منصوبے گالف ویو زرومینزا کی لانچنگ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایچ اے ملتان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر برئیگیڈئیر شعیب انور کیانی تھے۔ اس ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد حسین بھٹی،سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان، ڈائریکٹر افیلیٹس و ایکوزیشن عادل کمال، ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز سنٹرل مظفر مجید، بودلہ بلڈرز کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ طاہر اقبال بودلہ ، سی ای او پیر صہیب طارق بودلہ اور ایم ڈی پیر جنید بودلہ بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈی ایچ اے ملتان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر برئیگیڈئیر شعیب انور کیانی کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے نے ملک کی رئیل اسٹیٹ کو نئی بلندیوں سے روشناس کروایا ہے، ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ڈی ایچ اے نے جو نئے رحجانات متعارف کروائے ہیں، آج تقریباً تمام ہاوسنگ سوسائٹیز اُن کو اپناتی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے ملتان کا فائدہ اس شہر کو نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کی پوری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو ہوگا ۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد حسین بھٹی نے کہا کہ جنوبی پنجاب خصوصاً ملتان میں کثیر المنزلہ تعمیرات کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جو کہ نہایت خوش آئند ہے۔زمین ڈاٹ کام اور زمین ڈویلپمنٹس جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں صارفین کو جدید، معیار ی اور منافع بخش رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ہم بودلہ بلڈرز کے ساتھ مل کر ڈی ایچ اے ملتان رومینزا کی شاندار لوکیشن پر ایک ایسا منصوبہ تعمیر کرنے جا رہے ہیں جو مستقبل میں ڈی ایچ اے ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب کی تعمیراتی پہچان ثابت ہو گا۔
زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجا ع اللہ خان کا کہنا تھا کہ زمین ڈویلپمنٹس ملک بھر میں تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور لوگوں کی محبت اور اعتماد ہی ہے جو ہمیں مزید منصوبوں پر کام کرنے کا حوصلہ دیتا ہے ۔ا ُن کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ملتان میں رئیل اسٹیٹ کی اچھی خاصی استعداد ہے اور ہم مستقبل میں مزید جدید اور منافع بخش منصوبے اس شہر میں متعارف کروانے کیلئے پرعزم ہیں۔
سی ای او بودلہ بلڈرز پیر صہیب طارق بودلہ نے کہا کہ زمین ڈویلپمنٹس کے ساتھ مل کر سرزمین اولیاء کی سب سے شاندار لوکیشن اور مناسب قیمت پر اپارٹمنٹس فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس منصوبے کی سب سے اہم بات اس کا ڈی ایچ اے ملتان کے رومینزا میں تعمیر ہونا ہے، جو کہ ملک بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے پُرکشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …