بھارت کی وجہ سے یو اے ای میں کوئی ایونٹ نہیں کرائیں گے، رمیز راجا

لاہور:
رمیز راجا نے کہا کہ بھارت کی وجہ سے یو اے ای میں کوئی ایونٹ نہیں کرائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان کو چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کی شکل میں بڑا بریک تھرو ملا ہے، چیممپیئنز ٹرافی سے پہلے ایشیا کپ بھی پاکستان میں ہوگا، پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی تنہا کرے گا، اس سلسلے میں کسی کے ساتھ اشتراک نہیں ہوگا۔ یہاں تک پہنچنے کے لیے ہمیں بہت محنت کرنا پڑی ہے، 10 سال میں چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا کر یہاں تک پہنچے ہیں، چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی میں پی ایس ایل کے مثبت امیچ سمیت سب کا کردار ہے، کسی کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا، جو میرے بعد بھی آئے گا اس کو بھی کام کرنا ہے، 2025 میں بورڈ سربراہ کوئی بھی ہو، اتنا بڑا ایونٹ رکنا نہیں چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئندہ 2 سے 3 برسوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی، پاکستان کو پہلے اپنی ٹیم کو بہترین بنانا ہے، جب ٹیم اچھی ہوجائے گی تو سب پاکستان کے ساتھ ملیں گے،جب تک ملکی پچز ٹھیک نہیں ہوں گی، اس وقت کوالٹی کرکٹ نہیں ہوسکتی۔ ہر بورڈ کے ساتھ اچھا تعلقات کا خواہاں ہوں، چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت سمیت تمام ٹیموں کی شرکت کا یقین ہے، بھارت کی وجہ سے یو اے ای میں کوئی ایونٹ نہیں ہوگا، سب کو پاکستان میں ہی کھیلنا ہوگا۔ انہیں کوئی خدشہ نہیں کہ ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کریں گی، بھارت کے ساتھ باہمی سیریز تو مشکل مگر ایشیا کپ 2023 سمیت پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹس سے بھارتی ٹیم کا پیچھے ہٹنا مشکل ہوگا۔

رمیز راجا نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے بڑا اچھا کھیل پیش کیا ہے، دعا ہے کہ یہ تسلسل برقرار رہے، ٹیم کو بلینک چیک دینے کے لیے بہت سی چیزوں پر نظر ہے، تفصیلات جلد سامنے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن نے آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے کمیٹی بنا دی

اسلام آباد: اپوزیشن نے آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے کمیٹی …