دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لئے بیٹی کو قتل کرنے والا سنگدل باپ گرفتار

لاہور:
تھانہ ہڈیارہ کی حدود میں پولیس نے اپنی ہی 8 سالہ بچی کو قتل کرنے والے سنگدل باپ کوگرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ بڈیارہ کی حدود میں معصوم بچی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے 8 سالہ حبیبہ کو قتل کرنے والے سگے لیکن سنگدل باپ محمد ارشد گرفتار کوکرلیا۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کے مطابق ملزم ارشد نے 2 شادیاں کررکھی تھیں، اور جس بچی کو قتل کیا وہ اس کی پہلی بیوی سے تھی، ملزم نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی، اور اس کا بیٹا اور بیٹی اسی کے پاس ہی رہتے تھے، دوسری بیوی کا دونوں بچوں کی وجہ سے اپنے شوہر ارشد سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

ایس پی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لیے تیز دار آلے سے اپنی 8 سالہ معصوم بیٹی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا، ملزم نے بیٹی کے قتل کی سنگین واردات کے بعد ایمرجنسی 15 پر اس کی خود کشی کی کال کی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ بدبخت باپ نے ہی اپنی بیٹی کو قتل کیا ہے اور ملزم عنقریب اپنے بیٹے کو بھی قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …