قومی اسکواڈ نے ڈھاکا میں ٹریننگ کا آغاز کردیا

ڈھاکا:
بنگلہ دیش کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کیلیے قومی اسکواڈ نے ڈھاکا میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

سانس کی تکلیف کے سبب ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل آئی سی یو میں رہنے والے محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے، اتوار کو کھلاڑیوں نے ٹیم ہوٹل میں جم ٹریننگ اور پول سیشن کیا تھا۔

پیر کو میرپور اکیڈمی میں بھرپور نیٹ سیشن کا آغاز ہوا، وارم اپ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز پر توجہ دی گئی،کھلاڑی نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ اور بولنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …