کراچی کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی:
کورنگی پانچ نمبر پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 5 نمبر میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں افراد نے دم توڑ دیا، تاحال کسی کی شناخت نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب ڈی ایس پی ملک نواز نے بتایا کہ کورنگی میں 2 افراد کے قتل کا معاملہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک مکینک جبکہ دوسرا نوجوان اس کے پاس آیا تھا، دو موٹر سائیکلوں پر چار ملزمان نوجوان کا تعاقب کرتے ہوئے پہنچے، جیسے ہی نوجوان مکینک کے پاس پہنچا ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر مکینک بھی موقع پر ہی چل بسا، مرنے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …