زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کروا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار

راولپنڈی: پولیس نے زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کروا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے اور بھتہ لینے والا گینگ گرفتار کرلیا۔

میڈیا92 نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے مری روڈ انڈر پاس پر لڑکی سے مبینہ زیاتی کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کے مطابق گینگ نے 5 روز قبل نیوٹاؤن کے علاقہ میٹرو اسٹیشن انڈر پاس میں لڑکی سے زیادتی کا واقعہ رپورٹ کرایا، جس پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا، تاہم سی پی او محمد احسن یونس نے اے ایس پی نیوٹاؤن کو مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش یقینی بنانے کی ہدایات دی پولیس ٹیم نے تفتیش کے دوران حقائق سامنے آنے پر گینگ کے 3 اراکین ماہم عرف کائنات، احمد رضا اور غلام حسین کو بھی گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مختلف اضلاع میں نام اور پتے تبدیل کرکے زیادتی کے مقدمات درج کرواتے اور صلح کی مد میں بے گناہ شہریوں سے رقم وصول کرتے تھے، 5 روز قبل راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں بھی ملزمان نے صلح کے لئے نامزد کیے گئے ملزم سے 7 لاکھ روپے طلب کئے تھے۔
سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس خواتین سے زیادتی کے معاملہ پر زیروٹالیرنس پالیسی رکھتی ہے، تاہم شہریوں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ملزمان کو ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …