پنجاب بھر میں 470 ارب مالیت کی ایک لاکھ 87 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی واگزار

(ملتان) وقاص طارق سے
پنجاب بھر میں 470 ارب مالیت کی ایک لاکھ 87 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔ سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ 12 شہروان کے گزئٹرز کو مکمل کر لیا گیا اور پندرہ نومبر تک شہر لاہور کڈسٹر مکمل کر لیا جائے گا

پنجاب بھر میں عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر ڈیجٹلائز سروس کی سہولت دی جا رہی ہے۔ سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کا پہلے ایک رجسٹر ڈیجٹلائز ہوا تھا اب سارا ریکارڈ ہو رہا ہے۔ہم نے پہلے سے موجود سرکاری عمارتوں کو استعمال کرکے یہ ریکارڈ سنٹر بنائے ہیں۔اوور سیز پاکستانی سفارتخانے میں بیٹھ کر اپنی زمین کا انتقال کر سکیں گے۔ 20 موبائل وینز چل رہی ہیں جس میں 16 مزید شامل کی جا رہی ہیں.

سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ پچاس برسوں میں پہلی بار حقیقی ڈیجٹل گرداوری ہو رہی ہے۔جس زرعی اراضی پر کوئی کمرشل کام ہو رہا ہے اس کی فیس کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔15 نومبر کو لاہور کا ڈیجٹل کڈسٹر تیار ہو جائے گا اور شہروں کے گزئیٹرز اس سال میں مکمل ہو جائیں گے۔ 12 شہروں میں گزئٹیرز کو مکمل کر لیا گیا ہے باقی شہروں کا بھی جلد ہو جائے گا۔روزنامچہ واقعات سمیت دیگر روزنامچے نومبر کے آخر میں آن لائن ہو جائیں گے۔صوبے میں کتنی فصل کاشت ہوئی اور کتنے رقبے پر ہوئی یہ بالکل ٹو دی پوائنٹ حقیقت میں ڈیٹا دیا جائے گا

سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ دو لاکھ 17 ہزار ایکٹر پنجاب میں سرکاری اراضی پر قبضہ تھا۔جس میں سے ایک لاکھ 87 ہزار ایکٹر سرکاری اراضی 470 ارب روپے کی مالیت کی زمین واگزار کروا چکے ہیں۔خانیوال میں 2500 ایکٹر رقبہ ہم نے قابضین سے چھڑوائے۔مختلف لائیوسٹاک کی سکیموں میں دی گئی اراضی کو بحق سرکار قبضہ حاصل کیا گیا ہے۔چولستان اور ڈی جی خان راجن پور میں ابھی تک زیر قبضہ سرکاری اراضی کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔ہائیر ایجوکیشن کے لئے مختلف شہروں میں رقبہ الاٹ کیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ والٹن سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو بھی پرافٹ شئیرنگ پر اراضی دی گئی ہے۔ٹیکس ونگ اپنے تمام ٹیکس کلشن کا آڈٹ کرے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …