ملتان پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن محمد اختر بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی

ملتان(میڈیا92)چیئرمین ھول سیل میڈیسن مارکیٹ ملک کامران نزیر کی جانب سے چیئرمین ساؤتھ پنجاب پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن محمد اختر بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اختر بٹ نے کہا کہ PCDA واحد ایسوسی ایشن ھے جو ملکی سطح پر آئینی طور پر فارما سے منسلک ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرتی ھے اور فارما سے منسلک تمام معاملات کو حکومتی سطح پر مذاکرات کرنے کا استحقاق رکھتی ھے PCDA اس وقت بھی فارما کے مسائل حل کروانے مصروف عمل ھے مجھے ساؤتھ پنجاب کی ذمے داری سونپی گئی ھے میں تمام کیمسٹ حضرات سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اللہ کی مدد اور اتحاد سے ہی کامیابی ممکن ھوتی ھے اب PCDA کو ضلعی سطح پر منظم کیا جائے گا رابطے شروع کیے جائیں گے اور کیمسٹوں کے تمام جائز مسائل حل کروانے کیلئے بھرپور جد جہد کی جائے گی استقبالیہ تقریب میں اقبال عزیز, شیخ عدنان, رانا مشکور, نصیر احمد, مدثر, اشفاق احمد, عامر نواز, راؤ اصغر, سعید مٹھا, علی حسین صدیقی اور بابر قریشی شریک تھے

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …