امریکا میں طیارہ زمین بوس، 2 گھر اور 2 ٹرک بھی تباہ

سان ڈیاگو:
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ دوران پرواز ہچکولے کھاتے ہوئے گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دو انجن والا کیسنا طیارہ سان ڈیاگو کے نزدیک ایک گھر کے عقبی حصے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جہاں ایک مال بردار ٹرک اور فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی کھڑی تھی۔

طیارے گرنے سے دو گھر، ٹرک اور فائر بریگیڈ کی گاڑی تباہ ہوگئی۔ حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ، ٹرک اور گھر کا ملبہ ایک ہوگیا جس سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاک شدگان طیارے کے مسافر تھے یا ٹرک اور گھر میں موجود افراد تھے۔

ٹرک کی ملکیت رکھنے والے یو پی ایس ڈلیوری کے ادارے نے حادثے میں ٹرک کے تباہ ہونے اور ایک ٹرک میں موجود ایک ملازم کی ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ طیارے میں کتنے افراد موجود تھے۔ ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …