شیخوپورہ میں اسکول کے خاکروب کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

شیخوپورہ میں اسکول کے خاکروب نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

پانچوں جماعت کی طلبہ سے زیادتی کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ ہاوسنگ کالونی میں درج کیا گیا۔ متاثرہ بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئےخاکروب کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے اسکول پرنسپل کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 دن میں جواب طلب کر لیا گیا۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے سی ای او ایجوکیشن منظورالحق ملک کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے، جو 3 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار خاکروب نے بچی سے زیادتی کا اعتراف جرم کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …