شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد ہلاک

پشاور:
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کیا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

آپریشن کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …