بابر اعظم نے بیٹنگ میں خود غرضی دکھانے کا تاثر مسترد کردیا

لاہور:
قومی کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ میں خود غرضی دکھانے کا تاثر مسترد کردیا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ کریز پر سیٹ ہونے کے بعد حاصل ہونے والے اعتماد کا فائدہ اٹھانا اہم ہوتا ہے،محمد رضوان کے ساتھ بطور اوپنر اچھا آغاز مل جائے تو میری عادت نہیں کہ اپنی اننگز کو طول دینے کیلیے اسٹرائیک ریٹ کی قربانی دے دوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم دونوں میں سے کسی ایک سے بھی اچھے اسٹروکس لگ رہے ہوں تو دوسرے کی کوشش ہوتی ہے کہ جس قدر ممکن ہو اننگز کو طول دیا جا سکے۔

بابر اعظم نے کہا کہ اچھی پالیسی یہ ہوتی ہے کہ مثبت ذہن کے ساتھ کھیلتے ہوئے اسٹرائیک ریٹ بہتر رکھیں،اپنی فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کریز پر ثابت قدمی کا مظاہرہ بھی کریں،اس وقت آپ کو یہ پرواہ نہیں ہونی چاہیے کہ آنے والے بیٹسمین توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائنڈ سیٹ یہی ہوتا ہے کہ اچھے آغاز کو بڑے اسکور میں بدلنا ہے،میرا اور محمد رضوان کا پلان یہی ہوتا ہے کہ کم از کم ایک آخر تک کریز پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …