سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، 10 افراد زخمی

ریاض: سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کے شہر جازان میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو سعودی فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

عرب اتحادی افواج کے مطابق حوثی باغیوں نے ڈرونز کے ذریعے ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو ناکام بنادیا گیا تاہم ڈرونز کے ٹکرے لگنے کے باعث ائیرپورٹ پر موجود مسافروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں 6 مسافر اور ائیرپورٹ کا عملہ شامل ہے جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
عرب اتحادی افواج کے ترجمان نے حوثی باغیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آبادی اور ائیرپورٹ کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا کے ہوائی اڈے پر حملے کیے گئے ہیں، اس سے قبل حملے کے نتیجے میں ايک سويلين ہوائی جہاز کو آگ لگ گئی تھی جب کہ 2 روز قبل بھی ائیرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …