زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ڈی ایچ اے ملتان میں زیر تعمیر بزنس حب کی تعمیراتی سرگرمی

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ڈی ایچ اے ملتان میں زیر تعمیر بزنس حب کی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے تقریب کا انعقاد
بزنس حب اپنی جدید سہولیات کی بدولت شہر کا سب سے منفرد کمرشل منصوبہ ثابت ہو گا، شیخ شجاع اللہ خان، سینئر ڈائریکٹرسیلز سنٹرل زمین ڈاٹ کام
بزنس حب کی بروقت تکمیل اور خریداروں کے حوالے کرنے کے لئے کوشاں ہیں، کرنل ریٹائرڈ طاہر اقبال بودلہ ،چیئرمین بودلہ بلڈرز
ملتان(میڈیا92)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ڈی ایچ اے ملتان میں زیر تعمیر پہلے میگا کمرشل منصوبے بزنس حب ملتان کی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان، ریجنل سیلز مینجر ملتان رانا فرخ ندیم، مینجر مارکیٹنگ سنٹرل حماد صلاح الدین جبکہ بودلہ بلڈرز کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ طاہر اقبال بودلہ، سی ای او پیر صہیب طارق بودلہ ، پیر اسلم بودلہ، پیر جنید اقبال بودلہ، پیر عاصم بودلہ ، پیر حذیفہ بودلہ، پیر علی بودلہ، پیر حسان بودلہ اور پیر آفتاب بودلہ سمیت شہر ملتان کی معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ بزنس حب ملتان کی مارکیٹنگ اور فروخت کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔ تقریب کے دوران شرکا کو بزنس حب میں جاری رافٹنگ سمیت دیگر تعمیراتی سرگرمیاں براہ راست دکھائی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلزسنٹرل شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کے پلیٹ فارم سے پیش کیا جانے والا بزنس حب ملتان اس شہر کی کاروباری برادری کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔ بزنس حب سے نہ صرف ڈی ایچ اے کے رہائشی مستفید ہو سکیں گے بلکہ ملتان کی شاندار اور ہر جانب سے قابل رسائی لوکیشن کی بدولت یہ مجموعی طور پر ملتان اور گردونواح کے شہریوں کے لئے ایک جدید کاروباری مرکز ثابت ہو گا۔
بزنس حب ملتان کی تعمیرکرنے والے بودلہ بلڈرز کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ طاہر اقبال بودلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کاروباری مرکز کو ڈیزائن کرتے ہوئے اہلیان ملتان کی کاروباری ضروریات کو مد نظر رکھا ہے۔ چھ منزلہ بزنس حب ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے جس میں ملک کے نامور برانڈز کے آؤٹ لیٹس سمیت ہر طرح کا کاروبار شروع کرنے کے لئے سنہری مواقع موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …