دیر بالا میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، 16 زخمی

دیر بالا: براول میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 16 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر بالا کے علاقے براول میں گانو چم کے مقام پر سڑک کی تعمیر کے تنازع کے حل کے لیے فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا کہ اس دوران جھگڑا ہوگیا، دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو دیر منتقل کردیا گیا، جہاں عملے نے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 16 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …