انگلینڈ بھی ٹیم پاکستان بھجوانے سے پہلے سکیورٹی ایشوز کا راگ الاپنے لگا

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان ٹیم بھجوانے سے پہلے سکیورٹی ایشوز کا راگ الاپنا شروع کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ خطے میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر مینز اور ویمنز ٹیم بھجوانے سے پہلے سکیورٹی معاملات کا جائزہ لے گا۔

ترجمان انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق روٹین کے مطابق کسی بھی ٹور سے پہلے سکیورٹی چیک کا ایک طریقہ کار اپنایاجاتا ہے۔مینز اور ویمنز ٹیم پاکستان بھیجنے کے حوالےسے ہمارے پلانز جاری ہیں۔ جاری کردہ شیڈول کےمطابق انگلینڈ کی ٹیم نے سولہ برس بعد پاکستان کا دورہ کرناہے، مینز ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں تیرہ اورچودہ اکتوبر کو کھیلے گی۔
دونوں ملکوں کی ویمنز ٹیم بھی ان ہی تاریخوں میں اسی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے آمنے سامنے ہوں گی، پندرہ اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی مینز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے یواے ای روانہ ہوجائیں گی، تاہم ویمنز ٹیم تین ون ڈے میچز بھی کھیلیں گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دوہزار سولہ میں سکیورٹی ایشوز کی بناپر مورگن اور ایلیکس ہیلز نے بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …