صارفین کی سردرد کی شکایت پر ٹوئٹر انتظامیہ کا ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ

سلیکان و یلی: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر سر درد کی شکایات سامنے آنے کے بعد اپنے حال ہی میں پیش کیے گئے ڈیزائن کو دوبارہ ڈیزائن کر رہا ہے۔

ٹوئٹر نے گزشتہ ہفتے ہی ہائی کنٹراسٹ رنگوں اور کسٹم ڈیزائن فونٹ Chirp کے ساتھ نئے ڈیزائن کو پیش کیا تھا۔ اس ڈیزائن کی رونمائی کرتے ہوئے ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پہلی بار دیکھنے میں اس کا احساس کچھ عجیب ہوسکتا ہے لیکن اس سے کانٹینٹ کے استعمال میں بہتری کے ساتھ ساتھ واضح دکھائی دے گا۔ لیکن اس ڈیزائن کو استعمال کنددگان کی جانب سے متوقع پذیرائی نہیں مل سکی اور صارفین نے اسے پریشان کن، پڑھنے میں مشکل اور روشنی کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے سردرد کی شکایت کی تھیں۔

اس بارے میں صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بہت چھوٹا اور گنجان ہے اور پڑھنے کے لیےآپ کو اپنی آنکھوں کو مزید پھیلانا پڑتا ہے، جس سے سر میں درد ہوجاتا ہے۔ایک اورصارف کا کہنا تھا کہ کم زوربینائی اور آنکھوں کی کسی تکلیف میں مبتلا فرد کا اس ڈیزائن میں پڑھنا بلکل ہی ناممکن ہے۔
استعما ل کنندگان کی شکایات سامنے آنے کے چند دن بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ آنکھوں کے مسائل میں مبتلا استعمال کنندگان کے لیے یہ نیا ڈیزائن پریشان کن ہے لہذا ہم تمام بٹنز پر کنٹراسٹ کی تبدیلی کر رہے ہیں تاکہ آنکھوں پر زیادہ دباؤ نہ پڑے۔‘

اس ٹوئٹ کے اگلے ہی روز ٹرئٹر نے کہا کہ ’ آنکھوں کے لیے تکلیف کا سبب ڈیزائن نہیں بلکہ نیا متعارف گرایا گیا فونٹ Chirp ہے، اور ہم مسئلے کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …